ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے ٹیم کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی ،ڈنکن فلیچر

منگل 24 مارچ 2015 14:30

ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے ٹیم کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی ،ڈنکن ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈنکن فلیچر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ سے قبل کافی میچز کھیل چکی ہے، اس اعتبار سے انکی ٹیم کو آسٹریلیا سے کوئی خوف نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ وہ میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل کے لئے کینگروز کے خلاف اپنی ٹیم کو پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتاریں گے اور کینگروز کو میچ میں شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرینگے۔