آسٹریلین بولرز کو قابو کرنے کیلئے بھارتی ٹیم نے انوکھاپلان تیار کرلیا

منگل 24 مارچ 2015 14:32

آسٹریلین بولرز کو قابو کرنے کیلئے بھارتی ٹیم نے انوکھاپلان تیار کرلیا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) بھارتی کپتان مہندرسنگھ دھونی اور کوچ ڈنکن فلیچر نے سیمی فائنل میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو قابو کرنے کیلئے انوکھاپلان تیا رکرلیا۔ بھارتی ٹیم نے اسٹول تھیوری کے بعد ٹینس سروس تھیوری پر پریکٹس شروع کردی۔

(جاری ہے)

بیٹسمین سریش رائنا سے سڈنی کرکٹ گراونڈ کے ملحقہ علاقے پر 45منٹ تک گیلی ٹینس بال سے پریکٹس کروائی گئی تاکہ وہ کامیابی سے تیز وکٹوں پر فاسٹ بولرز کا سامنا آسانی سے کرسکے۔

شیکھر دھون نے 10منٹ تک ٹینس سروس پر کھیلا دھونی کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک عام طور پروائیڈ باونس کرواتے ہیں جس کی وجہ سے بیٹسمین کی اننگز کا خاتمہ ہوجاتا ہے لیکن ہم نے اس کا توڑ بھی نکال لیااورسریش رائنا سے ٹینس سروس پرشارٹس بال پر بیٹنگ کروائی ہے۔