مائیکل پلاٹینی تیسری بار یوئیفاکے صدربن جائیں گے

منگل 24 مارچ 2015 14:32

مائیکل پلاٹینی تیسری بار یوئیفاکے صدربن جائیں گے

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)مائیکل پلاٹینی کے مسلسل تیسری بار بلامقابلہ یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا ) کے صدرمنتخب ہونے راہ ہموار ہوگئی ، ان کے خلاف کسی نے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

(جاری ہے)

59سالہ پلاٹینی نے 1984کی یورپین چمپین شپ میں فرانس کی قیادت کی تھی ، وہ پہلی مرتبہ2007میں یوئیفا کے صدرمنتخب ہوئے تھے، اب وہ مسلسل تیسری دفعہ صدربن جائیں گے۔پلاٹینی کا کہنا تھا کہ فیفا کو نئے منصوبے اور نئے پروگراموں کی ضرورت ہے۔ پلاٹینی نے اپنے آٹھ سالہ دورمیں چمپینزلیگ کی تجدید کی اور اب دنیاکاسب سے قیمتی اسپورٹس ٹورنامنٹ بن گیاہے۔