ہریتھک کیساتھ کام کرنا میرا خواب ہے، سوناکشی

منگل 24 مارچ 2015 14:52

ہریتھک کیساتھ کام کرنا میرا خواب ہے، سوناکشی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ہریتھک روشن کے ساتھ کسی فلم میں کام کریں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سوناکشی سنہا چاہتی ہیں کہ وہ ایسی فلموں میں کام کریں جسے ناظرین کی بڑی تعداد دیکھے اور انہیں اس پر اپنی پسند و ناپسندیدگی کا اظہار کرے۔

(جاری ہے)

گزشتہ فلموں میں ان کے کرداروں میں یکسانیت محض ایک اتفاق تھا لیکن اب انہوں نے عہد کر رکھا ہے کہ وہ مختلف کردار بھی نبھائیں گی اور آئندہ برس ناظرین کو وہ مختلف انداز میں نظر آئیں گی۔

سوناکشی سنہا کایو ا ین پی سے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران جہاں سلمان خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار کے ساتھ کام کیا وہیں وہ نوجوان ہیروز کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں لیکن ان کا خواب ہے کہ وہ ہریتھک روشن کے ساتھ کام کریں کیونکہ ان کے ساتھ رقص کرنا انوکھا تجربہ ہو گا اور اگر یہ موقع مل گیا تو بڑی اسکرین میں رنگ جمانے کا لطف ہی دوسرا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :