باسکٹ بال میچ میں شہد کی مکھیاں بن بلائی مہمان بن گئیں
منگل 24 مارچ 2015 15:16
یوٹاہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) امریکی ریاست یوٹاہ میں اسکول کے میچ کے دوران اچانک شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا جس کے بعد کھلاڑی نہ صرف اپنا کھیل بھول گئے بلکہ گراوٴنڈ سے ہی دوڑ لگادی۔امریکی میڈیا کے مطابق یوٹاہ کے قصبے ایلک فیلڈ کے سینٹ جارج اسکول میں باسکٹ بال کا میچ جاری تھا اور کھلاڑی بڑے انہماک سے کھیل میں مصروف تھے کہ اچانک شہد کی مکھیوں کا جتھا کہیں سے نمودار ہوا اور کھلاڑیوں پر حملہ کردیا جس کے بعد کھلاڑی تگنی کا ناچ ناچنے پر مجبور ہوگئے۔
شہد کی مکھیوں نے نہ صرف کھلاڑیوں پر حملہ کیا بلکہ اس دوران وہ ایک بوڑھے شخص پر جھپٹ پڑیں اور دیکھتے ہی دیکھتے اسے پورا ڈھانپ لیا جس کے بعد متاثرہ شخص کی مکھیوں سے جان چھڑانے کے لیے فائرفائٹرز کو بلایا گیا جنہوں نے کیمیکل فوم کا استعمال کرکے مکھیوں کو بھگایا اور اس شخص کی جان چھڑائی لیکن ان مکھیوں نے اس شخص کا وہ حال کیا کہ اسے اسپتال ہی پہنچا دیا۔(جاری ہے)
فائربریگیڈ عملے کا کہنا تھا کہ ان افریقی نڑاد مکھیوں کو قاتل مکھیاں کہا جاتا ہے اور یہ اپنے گرد خطرے کو بہت جلد سونگھ لیتی ہیں جب کہ صرف 50 فٹ کے فاصلے پر موجود دشمن کا پتا لگا کر حملہ کردیتی ہیں اور آدھا میل تک اس کا پیچھا کرتی ہیں اس لیے ان میں سے کسی ایک مکھی سے بھی چھیڑ چھاڑکافی مہنگی پڑ سکتی ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.