پی ایچ ایف درست سمت میں گامزن نہیں، ہمارا قومی کھیل زوال کا شکار ہے ، سمیع اللہ
منگل 24 مارچ 2015 15:16
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) سابق ہاکی کپتان سمیع اللہ خان نے کہاکہ پی ایچ ایف درست سمت میں گامزن نہیں ہے،کھیل کی باگ ڈور مخلص لوگوں کو سونپ کر ہی مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، سابق آفیشلز نے ہاکی کوتباہی کے دہانے پرپہنچا دیا لیکن اب بھی کچھ نہیں بگڑا، بہتری کیلیے کام کیا جائے تو قومی کھیل کو پاوٴں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل لیکن اب زوال کی جانب گامزن ہے، اسے بچایا جا سکتا ہے لیکن اس کیلیے سب سے پہلے مینجمنٹ اور فیڈریشن میں ایسے لوگوں کو ا آگے لانا ہوگا جوملک بھرسے میرٹ پرٹیلنٹ تلاش کرکے لائیں، میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پاکستان میں ہاکی کا کھیل اب ختم ہوچکا، ایسا کچھ نہیں ہے، آ ج بھی نوجوانوں کی بڑی تعداد قومی ٹیم کا حصہ بننا چاہتی ہے، انہیں درست رہنمائی مل جائے اور فیڈریشن بہترین پلیٹ فارم مہیا کرے تو یقین ہے کہ صورتحال بہترہوجائے گی، میں یہ نہیں کہوں گا کہ اس تبدیلی کے ساتھ فوری ہی پاکستان دنیا کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی لیکن اتنا ضرورہوگا کہ وہ کسی نہ کسی بہتر پوزیشن پر دکھائی دے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.