مصباح الحق کاڈومیسٹک ٹی20کرکٹ جاری رکھنے کافیصلہ

منگل 24 مارچ 2015 16:17

مصباح الحق کاڈومیسٹک ٹی20کرکٹ جاری رکھنے کافیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ مصباح الحق آئندہ ماہ میں ہونیوالے سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔مصباح الحق نے ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن مصباح الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھیں گے۔

مصباح الحق اپریل میں ہونے والی ڈومیسٹک سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی حصہ لیں گے اور فیصل آباد وولفز کی قیادت کریں گے۔ مصباح الحق ٹیسٹ میچز میں قومی کرکٹ کی قیادت کریں گے۔مصباح الحق 113 ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ ان میچوں میں انہوں نے 2536 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور نو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :