لاہور کے تمام تھانوں کو سی سی پی اوکے دفتر سے ویڈ لنک کے ذریعے لنک کر نے کا فیصلہ

منگل 24 مارچ 2015 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) لاہور کے تمام تھانوں کو سی سی پی اوکے دفتر سے ویڈ لنک کے ذریعے لنک کر نے کا فیصلہ ‘سی سی پی او لاہور روزانہ ایک دن تھانے کے معاملات کو جائزہ لیں گے جبکہ ہنگامی صورتحال میں کسی بھی تھانے کے ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں سے بات چیت کی جا سکے گی ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور کے مطابق تھانے کلچر کے خاتمے کیلئے لاہور کے تمام تھانوں میں ویڈیو لنک سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے اور اس کے ذریعے میں روزانہ کے بنیادوں پر ایک تھانے کی حدودد میں ہونیوالے جرائم اور وہاں پو لیس کو درپیش سہولتوں سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جا ئیگا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال پر بھی پو لیس اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :