اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کا قیام، تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق، متحدہ کی مخالفت۔

منگل 24 مارچ 2015 18:03

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کا قیام، تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق، متحدہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف اور وفاقی حکومت کے مابین جوڈیشل کمیشن کے قیام پر طے پانے والے معاہدہ کو تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے خوش آئندہ قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم، متحدہ قومی موونٹ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی مخالفت کی گئی ہے۔ متحدہ کے رہنماء فاروق ستار کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام آئین سے متصادم ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیشن کا قیام آئین کے آرٹیکل 189 اور 225 کی خلاف ورزی ہوگی۔