برمنگھم ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے فلائیٹ اسٹیورڈ کی گرفتاری

منگل 24 مارچ 2015 18:16

برمنگھم ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے فلائیٹ اسٹیورڈ کی  گرفتاری

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) برطانیہ کے شہر برمنگھم کے ایئرپورٹ پر ممنوعہ اشیاء برآمد ہونے پر پاکستان ایئرلائنز کے فلائٹ اسٹیورڈ کو گرفتارکر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ شفقت چیمہ اسلام آباد سے برمنگھم کی فلائٹ سے برمنگھم پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر شفقت چیمہ کے سامان کی چیکنگ کے دوران ممنوعہ اشیاء برآمد ہونے کے باعث انہیں گرفتا ر کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :