دوسری جنگ عظیم کا بم ملنے پر برطانوی پولیس اور فوج کی دوڑیں

منگل 24 مارچ 2015 19:12

دوسری جنگ عظیم کا بم ملنے پر برطانوی پولیس اور فوج کی دوڑیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) لندن میں دوسری جنگ عظیم کو بنا پھٹا ایک بم ملنے پر برطانوی پولیس اور فوج کی دوڑیں لگ گئیں۔5 فٹ لمبا اور 1000 پاؤنڈ وزنی بم لندن کے پرانے پینشنر سنٹر سے ملا ہے۔

(جاری ہے)

بم کی اطلاع ملتے ہی جنوب مشرقی لندن کے علاقے ساؤتھ وارک کے 200 میٹر کے علاقے کو خالی کرا لیا گیا، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے۔ بم ملتے ہی فوج کو طلب کر لیا گیا ۔ جس پرانی عمارت میں یہ بم ملا ہے یہاں پر نئی سات منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی۔اسی کی سائٹ سے عمارت بنانے والوں کو بم ملا ۔ فائربرگیڈ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 2009 سے 2014 تک انہیں دوسری جنگ عظیم کے 7 بم ملے ہیں جن میں سے 5 ہینڈ گرینڈ تھے۔

متعلقہ عنوان :