کاسمیٹک سرجری سے انکار۔ ڈانسر کا حیرت انگیز فیصلہ

منگل 24 مارچ 2015 19:12

کاسمیٹک سرجری سے انکار۔ ڈانسر کا حیرت انگیز فیصلہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)خوبصورت نظر آنا کس لڑکی کو اچھا نہیں لگتا مگرالبرٹا، کینیڈا سے تعلق رکھنے 22 سالہ ڈانسر کیسنڈرا ناؤڈ نے اپنے چہرے پر موجود پیدائشی نشان کی کاسمیٹک سرجری کرانے سےانکار دیا دیا ہے۔ کیسنڈرا کا کہنا ہے کہ اسے اس نشان پر فخر ہے، اس نشان کی وجہ سے ہی اس کی منفرد پہچان ہے۔ کیسنڈرا نے اپنے چہرے پر موجود نشان کو اپنی شناخت کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

حتیٰ کہ جب ایک ایجنٹ نے اس کی تصویر سے نشان کو کمپیوٹر کی مدد سے ختم کرنے کا کہا تو بھی کیسنڈرا نے انکار کر دیا۔ کیسنڈرا کا کہنا ہے کہ یہ پیدائشی نشان اس کے لیے خاصا اہمیت کا حامل ہے، یہ اسے منفرد اور یادگار بناتا ہے۔ کیسنڈرا کا کہنا ہے کہ منفرد اور یادگار نظر آنا اس کے ڈانسنگ کے پیشے کے لیے بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

کیسنڈرا جب پیدا ہوئی تو اس کے چہرے پر کافی بڑا بھورے رنگ کا نشان تھا۔

کیسنڈرا کے باپ ، 60 سالہ رچرڈ، اور ماں، 50 سالہ فرانس، کو کہا گیا کہ کاسمیٹک سرجر ی سے نشان تو چلا جائے گا مگر اس سے سرجری کا نشان باقی رہ سکتا ہے یا پھر کیسنڈرا کی آنکھ پر اثر پر سکتا ہے۔ جس پر ماں باپ نے سرجری سے انکار کر دیا۔ اب کیسنڈرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کے فیصلے سے بہت خوش ہے۔ کیسنڈرا کا کہنا ہے کہ اس پیدائشی نشان سے اسے کبھی نقصان نہیں ہوا۔ کیسنڈرا کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے چہروں کے نشان سے پریشان ہوتے ہیں مگر میں نہیں ہوں،لوگ مجھ سے نشان کے بارے میں پوچھتے ہیں مگر میں شرماتی نہیں ہوں۔ کیسنڈرا کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مجھ پر اس نشان کی وجہ سے ترس آتا ہے مگر مجھے اس نشان سے کوئی پریشانی نہیں۔ اگر کسی کو مجھ سے محبت ہے تو میرے نشان سے بھی ہونی چاہیے۔