پشاور، یوم پاکستان رسہ کشی مقابلے القاسم کلب نے جیت لیا

منگل 24 مارچ 2015 19:28

پشاور، یوم پاکستان رسہ کشی مقابلے القاسم کلب نے جیت لیا

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر رسہ کشی کے مقابلے اختتام پذیر، القاسم کلب نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ فائنل میں شائنگ سٹار کلب کو 2-1 سے شکست ، مہمان خصوصی پی اے مہمند وقار علی خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ اے پی اے ساجد نواز ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تاج محمد ، شریف مہمند سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے سلسلے میں رسہ کشی کے مقابلے مہمند ایجنسی سپورٹس فیسٹول میں منعقد ہوئے جس میں ایجنسی کے 16 بہترین ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فائنل میں القاسم کلب یکہ غند اور شائنگ سٹار کلب کے مابین مقابلہ ہوا جس میں القاسم کلب نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی اس طرح تیسری پوزیشن کیلئے غلنئی کلب نے مہمند رائفل کو 2-0 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ ان مقابلوں کو دیکھنے کیلئے مہمند سپورٹس سٹیڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں تماشائی موجود تھے جنہوں نے ان مقابلوں کو بھرپور سراہتے ہوئے اس فیسٹول کا بہترین گیم قرار دیا ۔