ڈاکٹرسرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام” فری آئی کیمپ“ لگایا گیا
منگل 24 مارچ 2015 19:58
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) حضرت سیدہ خاتون جنت سیدہ فاطمةلزہرا رضی اللہ عنہاکے یوم وصال کے موقع پر ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید فاؤنڈیشن اورنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان و یمن ونگ کے زیر اہتمام جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں ایک روزہ” فری آئی کیمپ“ لگایا گیا۔سرگنگارام ہسپتال ،فاطمہ میموریل ہسپتال اورجامعہ پنجاب کے سینئرماہرامراض چشم پروفیسر ڈاکٹرزاہدکمال،ڈاکٹرسعیدنیازی، ڈاکٹر نعیم رستم،ڈاکٹررانا ریا ض ودیگرسینئرڈاکٹرزصاحبان فری آئی کیمپ میں اپنی خدمات سرنجام دیں۔
آئی کیمپ میں جامعہ سراجیہ نعیمیہ طالبات سمیت اہل علاقہ کی ساڑھے چارسوسے زائدخواتین کی نظر کابھی معائنہ کیاگیا۔اس موقع ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدفاؤنڈیشن کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کے لئے کام کرنے والے افراد عظیم مشن کی تکمیل میں عمل پیرا ہیں۔(جاری ہے)
جذبہ خدمت خلق معاشرے میں بیدارکرکے دکھی انسانوں کے مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی نبیر ہ عندلیب نعیمی نے کہاکہ سیدہ خاتون جنت حضر ت فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہاکی زندگی مبارک عورتوں کے لئے ایک بہترین آئیڈیل ہے۔پوری دنیا کی خو اتین سیدہ خاتون جنت رضی اللہ عنہاکی سیرت مبارکہ کومشعل راہ بناکرمعاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کرسکتی ہیں۔ایم پی اے ملک وحیدنے آئی کیمپ کے دورہ کے دوران ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لگائے گئے آئی کیمپ کی تعریف کی اورفاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات کو بھی سراہا۔ ڈاکٹرسعیدنیازی نے اس موقع پرکہاکہ پاکستان میں آنکھوں کی بیشمار بیماریاں پائی جاتی ہیں جن میں سفیدموتیا،کالاموتیا،بھینکاپن اورککرکی مرض شامل ہیں۔بیماری چاہے کوئی بھی ہواس کی بروقت تشخیص اورعلاج ضروری ہے۔والدین اپنے بچوں میںآ نکھوں کی حفاظت سے سلسلہ میں تحریک پیدا کریں۔ ملک شریف شیخ اوردیگرمعززین علاقہ کی کثیرتعداد نے بھی آئی کیمپ کادورہ کیااورنعیمی فاؤنڈیشن کے فلاحی اقدامات کوخوب سراہامزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.