وہاب نے لارا کو دے دی پاکستان آنے کی دعوت

منگل 24 مارچ 2015 20:06

وہاب نے لارا کو دے دی پاکستان آنے کی دعوت

نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی جانب سے عظیم ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی گئی ہے۔وہاب کی جانب سے یہ دعوت ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی شاندار کارکردگی کو لارا کی جانب سےسراہے جانے اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیے جانے کے بعد دی گئی۔ لارا کی جانب سے وہاب کی تعریف کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کی جانب سے وہاب پر جرمانہ عائد کیے جانے پر آئی سی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا جرمانہ ادا کرنے کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض کی آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں شاندار باؤلنگ کی لارا، شین وارن سمیت دنیا بھر کے ماہرین اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سےبھرپور تعریف کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض کی جانب سے منگل کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عظیم کرکٹر کی جانب سے تعریف پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بہت فخر محسوس کر رہے ہیں اور یہ ان کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔

وہاب نے لارا کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوئے کہا کہ وہ ان کی میزبانی کو اپنے لیے اعزاز سمجھیں گے۔

متعلقہ عنوان :