شمالی افغانستان ڈرون حملے میں مرنے والے افراد کے نام سامنے آ گئے، ازبکستان موومنٹ کے سربراہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا اہم رکن ہلاک

منگل 24 مارچ 2015 20:11

شمالی افغانستان ڈرون حملے میں مرنے والے افراد کے نام سامنے آ گئے، ازبکستان ..

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مارچ۔2015ء) جنوبی افغانستان میں آج ایک ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے متعدد کمانڈز ہلاک ہو گئے ہیں۔ اُردو پوائنٹ کو افغان سیکورٹی ذرائع سے ہلاک ہونے والے افراد کے نام مل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آج جنوبی افغانستان کے سرحدی علاقہ جو کہ پاکستانی سرحد کے قریب ہے میں طالبان کے ٹھکانے پر ڈرون سے 3میزائل مارے گئے، افغان سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملہ ازبکستان موومنٹ کے مرکز پر کیا گیا ۔

جس میں ازبکستان موومنٹ کا سربراہ یاسر فرابی سمیت عبداللہ فرابی، خالد فرابی، جعفر فرابی اور ان کے علاوہ ایک امریکی شہری جو سعودی شہریت بھی رکھتاہے عمر بن داوٴد بھی ہلاک ہوا، جبکہ ہلاک شدگان میں تحریک طالبان کے مرکزی شوریٰ کے اہم رکن مولوی مجاہد شاہ، قاری اُسامہ، شیخ منصور، کمانڈر ایوب جان، کمانڈر شاہ جی گُل بھی شامل ہیں۔