انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ،اسلام آباد سے چار ٹیموں کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 29 مارچ کو ہوں گے

منگل 24 مارچ 2015 20:32

انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ،اسلام آباد سے چار ٹیموں کے چناؤ کیلئے ..

اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام آئندہ ماہ شیڈول انٹرڈسٹرکٹ انڈر 19 چیمپئن شپ کے سلسلے میں اسلام آباد کے چار زونز سکواڈز کیچناؤ کیلئے ٹرائلز 29 مارچ سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ 19 اپریل سے شروع ہو گی۔ اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ناصر اقبال کے مطابق پی سی بی تمام اضلاع اور زونز میں ٹرائلز کا انعقاد کر رہا ہے اور ہر ضلع اور زون میں اپنی سلیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی ہوئی ہے، ٹرائلز کے موقع پر ڈاکٹرز اور فزیو بھی موجود ہوتے ہیں

متعلقہ عنوان :