بیجنگ: چینی سرمایہ کاروں کا پنجاب میں ہائیڈل پاور منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

منگل 24 مارچ 2015 21:00

بیجنگ: چینی سرمایہ کاروں کا  پنجاب میں ہائیڈل پاور منصوبوں میں سرمایہ ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے بیجنگ میں چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی گئی۔ ملاقات میں چینی کمپنیوں کی جانب سے پنجاب میں ہائیڈل پاور کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا جس کے بعد وزیر اعلی کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں 120 میگا واٹ کے ہائیڈل پاور کے منصوبو ں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں چین کے تعاون سے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبےاور دیگر کئی اہم منصوبوں پر کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :