لاہور: سپریم کورٹ میں صولت مرزا کے انکشافی بیان پر متحدہ قیادت کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دائر

منگل 24 مارچ 2015 21:38

لاہور: سپریم کورٹ میں صولت مرزا کے انکشافی بیان پر متحدہ قیادت کے خلاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) صولت مرزا کے انکشافی بیان کی روشنی میں متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کے خلاف کارروائی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائرکی گئی جس میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ صولت مرزا کے بیان کے بعد تمام ذمہ دار افراد بے نقاب ہوچکے ہیں ۔

متحدہ کے قائد الطاف حسین کو فوری گرفتارکرکے وطن واپس لایاجائے جبکہ بابر غوری اورحیدر عباس رضوی سمیت دیگررہنماوں کا نام ای سی ایل میں شامل کر کے ان لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ چونکہ صولت مرزا ریاست سے تعاون کررہا ہے لہذا اس کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :