سی آئی اے کوتوالی پولیس کی حراست میں 40سالہ شخص مبینہ تشدد سے جابحق،

ورثاء کا لاش رائے ونڈ روڈ پر رکھ کر پولیس کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ

منگل 24 مارچ 2015 22:10

لاہو ر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) سی آئی اے کوتوالی پولیس کی حراست میں 40سالہ شخص مبینہ تشدد سے جابحق ہوگیا ،ورثاء نے لاش رائے ونڈ روڈ پر رکھ کر پولیس کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ۔بتایاگیا ہے کہ سی آئی اے سٹی پولیس نے چند روز قبل ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث ڈاکو کو گرفتارکیاتھا جس نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس نے لیاقت نامی شخص کے پاس 40ہزار وپے کی کمیٹی ڈال رکھی ہے جس پرپولیس نے ریکوری کیلئے لیاقت کو بھی حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

دوران حراست سی آئی اے کوتوالی پولیس کے مبینہ تشدد سے چالیس سالہ لیاقت ہلاک ہوگیا ۔مقتول چار بچوں کا باپ تھا ۔لیاقت کے جابحق ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد ورثاء اس کی لاش کو رائے ونڈ روڈ پر رکھ کر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے رائے ونڈ روڈ بلاک کردیا ۔لیاقت کے ورثاء نے احتجاج کے دوران سی آئی اے سٹی پولیس پرالزام عائد کیا کہ پولیس کی جانب سے لیاقت پر وحشیانہ تشدد کیا گیا ہے جس سے زندگی کی باز ی ہارگیا ۔ رات گئے تک پولیس کے اعلیٰ حکام مقتول کے ورثاء سے احتجاج ختم کرنے کے حوالے مذاکرات کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :