ورلڈ کپ 2015ء ،دوسرے سیمی فائنل کے لیے بھارتی بکیز نے کلارک الیون کو ہاٹ فیورٹ قرار دیدیا

بدھ 25 مارچ 2015 10:23

ورلڈ کپ 2015ء ،دوسرے سیمی فائنل کے لیے بھارتی بکیز نے کلارک الیون کو ہاٹ ..
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مارچ ۔2015ء ) بھارتی بکیز نے ورلڈ کپ 2015ء کے دوسرے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کے مقابلے پر آسٹریلیا کوفیورٹ قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق دنیا بھر کے ماہرین کرکٹ جہاں کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء میں 26مارچ کو شیڈول بھارت اور آسٹریلیا کے دوسرے سیمی فائنل میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کر رہے ہیں وہیں بھارتی بکیز اس میچ کے لیے کلارک الیون کو ہاٹ فیورٹ قرا ر دیتے ہوئے ایک روپے کے بدلے 50پیسے کی آفر کررہے ہیں ۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق ان جواریوں کی جانب سے دھونی الیون کی کامیابی پر ایک روپے کے بدلے 2روپے دینے کی پیشکش ہوئی ہے ۔