خیرپوراورحافظ آباد میں ٹریفک حادثات ، 14 مسافر جاں بحق،50زخمی
بدھ 25 مارچ 2015 10:52
خیرپور/حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) خیرپوراورحافظ آباد میں ٹریفک حادثات میں 14 مسافر جاں بحق جبکہ50زخمی ہوگئے،زخمیوں کوقریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ،زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل تھے ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، وزیر اعلی پنجاب وسندھ سمیت سیاسی وسماجی رہنماوٴں نے ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ۔
بدھ کو پولیس کے مطابق خیر پور میں سیٹھارجہ کے قریب حادثہ اْس وقت پیش آیا جب اسلام آباد سے کراچی آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ سڑک کی خراب حالت کے باعث تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوئی۔(جاری ہے)
حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔خیر پور کے سول ہسپتال میں حادثے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ڈاکٹروں کے مطابق حادثے میں جاں بحق مسافروں کی تعداد 14 تھی جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں کے قریب فیکٹری کی بس الٹنے سے 35ملازم زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں خواتین بھی شامل تھیں، حادثے کے فوری بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ نجی مل کی بس کو حادثہ اْس وقت پیش آیا جب بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں اور ڈی ایچ کیو حافظ آباد منتقل کیا۔مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.