مصباح سے اختلاف طرزِ کپتانی پرتھا،ذاتی نہیں، سکندر بخت

بدھ 25 مارچ 2015 11:36

مصباح سے اختلاف طرزِ کپتانی پرتھا،ذاتی نہیں، سکندر بخت

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2015ء).کپتان مصباح کی تبصرہ نگاروں پر بوم بوم،اور بوم بوم کے میڈیا پر پل شاٹس پر تجزیہ کاروں نے بھی سیر پر سوا سیر جواب دیے۔ کرکٹ کے سکندر نے خاص طور پر مصباح کو کہا کہ آپ سے اختلاف کپتانی کے طریقے پر تھا،ذات پر تو کوئی بات ہی نہیں ہوئی۔محمد یوسف نے پہلے مصباح کو جواب دیا پھر شاہد آفریدی کو ہک کیا،مصباح کو خاص طور پر 2011ء کا ورلڈ کپ بھی یاد دلایا۔

(جاری ہے)

تبصرہ نگاروں کے بارے میں بوم بوم آفریدی کی لیگ اسپن کو جوابی باؤنڈری کا رستہ دکھاتے ہوئے کہا کہ آفریدی کو یاد رکھنا چاہیے کہ انہیں ہیرو کس نے بنایا۔کرکٹ کے سکندر کی جانب سے مصباح کو ایک کے بعد ایک ان سوئنگز پڑتی رہیں۔سکندر بخت کا کہنا تھا کہ کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض کے اسپیل نے عوام کا غصہ کم کردیا،ورنہ بہت برا سلوک ہوتااور جب مصباح کی جانب سے مٹھائی بانٹنے کے مشورے کا تذکرہ ہوا،تو جوابی باؤنسر کچھ ایسا تھا۔