امتحانی پرچے میں جوابات پڑھ کر استاد نے پڑھانے سے توبہ کر لی

بدھ 25 مارچ 2015 11:59

امتحانی پرچے میں جوابات پڑھ کر استاد نے  پڑھانے سے توبہ کر لی

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2015ء)سعودی عرب میں انگریزی کے ایک استاد نے امتحانی جوابی پرچے میں طالب علم کے جوابات پڑھ کر غصے میں استعفیٰ دے دیا ہے۔ استاد نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ کبھی نہیں پڑھائے گا۔ سعودی اخبار صدا کے مطابق جوابات پڑھ کر استاد کو طالب علم کی لا پروائی، بے علمی، غفلت اور اپنی بے قدری پر شدید صدمہ ہوا۔

(جاری ہے)

استاد کا غصہ اتنا شدید تھا کہ اس نے اسی وقت اس جوابی پرچے پر اپنا استعفیٰ لکھا اور ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ وہ آئندہ کبھی نہیں پڑھائے گا۔سعودی اخبار نے استاد کا نام یا سکول کا پتہ تو نہیں لکھا مگر جوابی پرچے کا عکس ضرور شائع کیا ہے ہے۔ اس جوابی پرچے میں انگریزی سوالوں کے جوابات میں غیر متعلقہ فقرات لکھے ہوئے ہیں۔ استاد نے سوال میں ویب کا فقرہ بنانے کا کہا تو طالب علم نے عربی میں جواب لکھا کہ آج ٹماٹر کا بھاؤ کیا ہے۔ استاد نے پوسٹ کو جملے میں استعمال کرنے کو کہا تو عربی میں جواب آیا کہ ہر روز اپنی ماں کے ہاتھ چومو۔