کترینہ کیف عالمی اعزاز کے لیے بے چین

بدھ 25 مارچ 2015 12:16

کترینہ کیف عالمی اعزاز کے لیے بے چین

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف بے صبری سے لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں اپنے مومی مجسمے کی رونمائی کی منتظر ہیں۔بولی وڈ کے کئی اداکاروں کے مومی مجسمے لندن کے مادام تساوٴ میوزیم میں سجے ہوئے ہیں جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، کرینہ کپور اور ریتک روشن شامل ہیں۔اب ان کے ساتھ کترینہ کیف کا مجسمہ بھی بنایا جا چکا ہے جسے دنیا کے سامنے 27 مارچ کو متعارف کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

کترینہ کیف نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ لندن میں گزارا ہے اور اپنے مجسمے کو لے کر بہت خوش ہیں۔ان کے مطابق ہر انسان اپنی زندگی میں ایسے لمحے کا منتظر رہتا ہے جب کسی بھی طرح اس کے کام کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ایک تقریب کے دوران کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ وہ بے صبری سے اس موقع کا انتظار کر رہی ہیں اور وہ 27 مارچ کو لندن میں اس کی لانچنگ میں شریک ہونگی۔سننے میں تو یہ بھی ایا ہے کہ سلمان خان اپنی فیملی کے ہمراہ کترینہ کیف کی حمایت کے لیے لندن پہنچیں گے ۔