جینیفر لوپز کے نئے گانے کی ویڈیوجاری کردی گئی

بدھ 25 مارچ 2015 12:16

جینیفر لوپز کے نئے گانے کی ویڈیوجاری کردی گئی

نیویارک : ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینی میٹڈ کامیڈی فلم ہوم کیلئے معروف اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپز کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔ فلم پرسوں جمعہ کے روز ریلیز کی جائے گی۔حسین ادکارہ ،، حسین آواز کی بھی مالک،نئے گانے فیل دی لائٹ میں آواز کا جادو جگایا۔فلم میں مزاح کے ساتھ جینیفر کی آواز کا بھی مزہ اٹھائیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکار ٹم جانسن کی یہ فلم دو ہزار سات میں پیش کی گئی بچوں کی کتاب دی ٹریو میٹنگ آف اسمیک ڈے، سے ماخوذ ہے۔فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے جو دشمنوں سے بچنے کیلئے زمین پر آکر چھپ جاتا ہے۔فلم کے اداکاروں اور گلوکاروں میں اسٹیو مارٹن ، جینیفر لوپز ، ریحانہ اور جم پارسز کی آوازیں ریکارڈ کی گئیں ہیں۔ فلم 27 مارچ کو ریلیز ہورہی ہے۔