دوسری شادی پرپہلی بیوی کا شوہر کے لیے تحفہ

بدھ 25 مارچ 2015 12:50

دوسری شادی پرپہلی بیوی کا شوہر کے لیے تحفہ

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2015ء)سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا شوہر اس وقت حیران رہ گیا جب اس کی دوسری شادی میں اس کی پہلی بیوی بچوں کے ساتھ پہنچ کر سیدھا اس کے پاس گئی۔پہلی بیوی نے شوہر کو برا بھلا کہنے کی بجائے اسے 10ہزار سعودی ریال، آئی فون 6 اور پرفیوم تحفے میں دیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار المدینہ کے مطابق جنوبی شہرباہا سے تعلق رکھنے والے ہمدان ال شامرانی نے اپنی پہلی بیوی کو بچوں سمیت اپنی دوسری شادی کی تقریب میں دیکھا تو حیران رہ گیا۔

اس سے زیادہ حیرانی اس وقت ہوئی جب اس نے شوہر کو تحائف دئیے۔ شوہر کا کہنا ہے کہ میری بیوی نے ایک مثال قائم کی ہے، مجھے اپنی بیوی پر فخر ہے۔ تاہم اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو چھیڑ دیا ہے۔ ایک عورت نے کہا کہ پہلی بیوی کو شوہر کی دوسری شادی پر شادی ہال کو ہی بارود سے اڑا دینا چاہیے تھا۔ تاہم دوسری عورت کا کہنا ہے کہ اگر پہلی بیوی کو اعتراض نہ ہوتو دوسری شادی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔