لاہور ‘24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 5 کیسزرپورٹ‘ڈینگی کیسز کی تعداد 40 ہو گئی

بدھ 25 مارچ 2015 13:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) پنجاب میں ڈینگی مچھر نے ڈنگ تیز کرلئے۔چوبیس گھنٹوں میں مزید پانچ مشتبہ کیسز رپورٹ ہوگئے،مشتبہ کیسز کی تعداد چالیس تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی مچھر سے چھٹکارا پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،عوامی تعاون سے مرض پر قابو پالیا جائے گا،،تاہم چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ افراد میں ڈینگی وائرس کی چند علامات پائی گئی ہیں،جس کے بعد صوبے میں مشتبہ کیسز کی تعداد چالیس ہوگئی ہے جبکہ مرض کی تصدیق صرف فیصل آباد کے مریض میں ہوئی ہے،صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو الرٹ رہنے اور ڈینگی کاو?نٹر قائم کرنے کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :