انگلینڈ نے اداکارہ آفرین ، قسمت بیگ اور ندا چوہدری کو بلیک لسٹ کر دیا
بدھ 25 مارچ 2015 13:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) انگلینڈ نے اداکارہ آفرین ، قسمت بیگ اور ندا چوہدری کو مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے اسٹیج ڈرامے کرنے پر بلیک لسٹ کر دیا ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اداکارہ آفرین ، ندا چوہدری اور قسمت بیگ چند ماہ قبل ڈرامہ کرنے انگلینڈ گئی تھیں ، انہوں نے انگلینڈ کے مختلف شہروں میں پرفارم کیا ، اسی دوران انگلینڈ کے متعلقہ حکام نے اداکاراؤں سے ڈرامہ ورک پرمٹ طلب کیا تو اداکاراؤں نے موقف اپنایا کہ ان کے پاسپورٹ گم ہو چکے ہیں جس کے بعد تینوں اداکارائیں ٹریول ڈاکومنٹس کے ذریعے پاکستان واپس آئیں ۔
تاہم بعد ازاں انگلینڈ حکام نے تحقیقات کی تو یہ بات سامنے آئی کہ تینوں اداکاراؤں نے جھوٹ کا سہارا لے کر انگلینڈ میں غیر قانونی طریقے سے اسٹیج ڈرامے کیے ہیں جس کے بعد تینوں اداکاراؤں کو انگلینڈ میں بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
-
بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.