بھارت آسٹریلیاسیمی فائنل،آئی سی سی نے"توتومیں میں" پروارننگ جاری کردی

بدھ 25 مارچ 2015 14:28

بھارت آسٹریلیاسیمی فائنل،آئی سی سی نے"توتومیں میں" پروارننگ جاری کردی

دبئی /میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) بھارت آسٹریلیا کے کرکٹرز ہوشیار ہوجائیں، سیمی فائنل میں بلاوجہ جوش دکھانا مہنگا پڑسکتا ہے، آئی سی سی نے دونوں ٹیموں کو میچ سے پہلے وارننگ دے دی ۔

(جاری ہے)

دو چیمپئنز کا سیمی فائنل ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوگا، میچ میں باوٴنسر ہونگے، چھکے چوکے لگیں گے اور تو اور تو تو میں میں بھی ہوسکتی ہے لیکن ذرا منہ سنبھال کے بھاری جرمانے لگانے کی آئی سی سی نے وارننگ دے دی۔

آسٹریلیا اور بھارت کے کھلاڑیوں نیمنہ چلایا تو جیب ڈھیلی ہوجائے گی، لیکن دونوں ٹیموں میں بگڑے بچوں کی کمی نہیں، شین واٹسن اور مچل اسٹارک نے تو پاکستانی کھلاڑیوں پر بھی زبانی حملے کئے، ویرات کو بھی خود پر کنٹرول نہیں، دونوں ٹیموں کے نوجوان کھلاڑیوں میں زبان چلانے کے مقابلے کی بھی توقع ہے۔ ایسے میں آئی سی سی وعدہ وفا کرتا ہے یا بگ باسز کی پردہ داری کرتا ہے میچ کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

متعلقہ عنوان :