مینز سکیئنگ ٹورنامنٹ امریکا کے جارج روڈنی نے جیت لیا

بدھ 25 مارچ 2015 14:47

مینز سکیئنگ ٹورنامنٹ امریکا کے جارج روڈنی نے جیت لیا

الاسکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) الاسکا کے برف پوش پہاڑوں پر فری رائیڈ سکیئنگ کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ فائنل ایونٹ میں سنو بورڈرز اور سکئیرز نے شاندار پرفارمنسز دکھا کر سب کو حیران کر دیا۔ امریکی ریاست الاسکا کے یخ بستہ ہینز ٹاؤن میں سکی فری رائیڈ کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے۔ مینز سکی فائنل میں میزبان امریکا کے جورج روڈنی نے شاندار پرفارمنس دکھا کر میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ 87 اعشاریہ سات پانچ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہے ، سوئٹزرلینڈ کے جرمی ہیٹز دوسرے اور فرانس کے کیون گوری تیسرے نمبر پر رہے۔ مردوں ہی کے سنو بورڈنگ فائنل میں امریکا ہی کے سیمی لیوک ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ ویمنز سکی فائنل میں اٹلی کی سلویا موزر نے اپنی منفرد کارکردگی کے ساتھ فتح سمیٹی۔ وہ 84 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہیں۔ آسٹریا کی ایوا والکنر کی دوسری اور امریکا کی فرانسسکا کی تیسری پوزیشن رہی۔ خواتین سنوبورڈنگ فائنل میں بھی امریکی سنو بورڈر شینن یاٹس ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ سوئٹزر لینڈ کی ایسٹل بیلٹ کا دوسرا اور فرانس کی ایلوڈی موتھن کا تیسرا نمبر رہا۔