پریانکا کا ”کوئین“ سے ہار پر نفرت کا اظہار

بدھ 25 مارچ 2015 15:00

پریانکا کا ”کوئین“ سے ہار پر نفرت کا اظہار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے فلم 'کوئین' میں بہترین اداکاری پر ہندوستان کا اعلیٰ ترین اعزاز نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے پر ساتھی اداکارہ کنگنا رناوت کو جہاں ایک طرف مبارکباد دی ہے، وہیں اپنی شکست پر بھی نفرت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی ملکہ کنگنا رناوت نے فلم 'کوئین' پر بہترین ہیروئن کا نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے، جبکہ ان کی فلم 'کوئین' سال کی بہترین فلم کے ایوارڈ کی بھی حقدار قرارپائی ہے۔

دوسری جانب پریانکا چوپڑا کی فلم 'میری کوم' بہترین پاپولرفلم قرار پائی ہے۔پریانکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کنگنا کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 'مجھے ہارنے سے نفرت ہے، لیکن اگر مجھے اس سال کسی سے پیچھے رہنا پڑے تو وہ کنگنا رناوت ہوں گی