کینسر کا خوف، انجلینا جولی نے اووریز سے چھٹکارا پا لیا

بدھ 25 مارچ 2015 15:12

کینسر کا خوف، انجلینا جولی نے اووریز سے چھٹکارا پا لیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے کینسر کے خوف کے باعث اپنی اووریز سے چھٹکارا پا لیا، انجلینا کا کہنا ہے کہ وہ کبھی یہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کے بچوں کو یہ بتانا پڑے کہ ان کی ماں کی موت اوورین کینسر کے باعث ہوئی۔ انجلینا نے دو ہفتے قبل ہی سرجری کے ذریعے اپنی اووریز سے چھٹکارا پایا ہے۔ گزشتہ سال انہوں نے بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے لئے بھی ماسٹیکٹومی سرجری کرائی تھی۔

اس سرجری کے ذریعے ان کے پستان جسم سے علیحدہ کر دیئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس وقت انجلینا نے اس سرجری کے لئے یہ وجہ بتائی تھی کہ ان کی خالہ اور والدہ بریسٹ کینسر کا شکار ہوئیں اور وہ نہیں چاہتی کہ وہ بھی اس بیماری کا شکار ہوں۔ انجلینا جولی بریسٹ کینسر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی آگاہی مہم کا بھی حصہ ہیں۔ اب انجلینا نے اووریز سے چھٹکارا پا لیا ہے، اوورین کینسر کی جانچ کے لئے انہوں نے سی اے ون ٹو فائیو نامی ایک ٹیسٹ کرایا جو پازٹیو آیا، اس کا مطلب یہ تھا کہ مستقبل میں انہیں اوورین کینسر کا خطرہ تھا اور یوں انہوں نے پیش بندی کرتے ہوئے اس سے نجات حاصل کر لی۔