ہالی ووڈ ایکشن سیریز فلم ”مشن امپوسبل فائیو“ کا ٹریلر ریلیز

بدھ 25 مارچ 2015 15:13

ہالی ووڈ ایکشن سیریز فلم ”مشن امپوسبل فائیو“ کا ٹریلر ریلیز

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) ہالی ووڈ ایکشن سیریز فلم مشن امپوسبل فائیو کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم میں ایکشن مناظرخوب دیکھنے کوملیں گے۔

(جاری ہے)

ایکشن فلموں کے شوقین اور ٹام کروز کے مداح ہوجائیں تیار،ٹام کروز ایک بار پھر مشن امپوسبل فائیو میں ہورہے ہیں جلوہ گر، ہدایتکار christopher Mcquarrie کی فلم mission:impossible rogue nation کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایجنٹ ایتھن ہنٹ کے گرد گھومتی ہے جو قاتلوں کو ٹریننگ دینے والے ادارے کے جال میں پھنس جاتا ہے، فلم میں ایجنت ایتھن کا کردار ٹام کروز ادا کررہے ہیں،ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم اکتیس جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :