ہائیکورٹ میں رات کے اوقات میں بھی مقدمات کی سماعت کی تجویز پر غور کیلئے بارز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کا اجلاس 30مارچ کو طلب

بدھ 25 مارچ 2015 16:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس منظور احمد ملک نے رات کے اوقات میں بھی مقدمات کی سماعت کی تجویز پر غور کیلئے بارز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کا اجلاس 30مارچ کو طلب کر لیا ، تجویز کے قابل عمل ہونے کی صورت میں لاہور ہائیکورٹ کے رولز میں ترامیم کی جائیں گی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک 30مارچ کو ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے ۔

(جاری ہے)

نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے رات کے اوقات آٹھ سے دس بجے تک مقدمات کی سماعت کی تجویز رکھتے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں 30مارچ کو پاکستان بار کونسل ‘ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ‘ پنجاب بار کونسل اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو ملاقات کے لئے بلا لیا ہے جس میں اس تجویز کو زیر غور لایا جائے گا اور قابل عمل ہونے کی صورت میں اس کے لئے ہائیکورٹ کے رولز میں بھی ترامیم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں قتل کے زیر التواء کیسز اور لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں کی ابتدائی سماعت کیلئے ڈویژن بنچز تشکیل دئیے جائینگے جو پیر سے جمعرات تک سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :