آسٹریلیوی بیٹسمینوں نے بھارتی سپنرز کھیلنے کیلئے شین وارن کی خدمات حاصل کر لی

بدھ 25 مارچ 2015 16:40

آسٹریلیوی بیٹسمینوں نے بھارتی سپنرز کھیلنے کیلئے شین وارن کی خدمات ..
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے دوسر ے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیوی بلے بازوں نے بھارتی سپنرز کا سامنا کر نے کے لیے شین وارن کی خدمات حاصل کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق لیجنڈری لیگ سپنر نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے نیٹ پر کپتان مائیکل کلارک سمیت دیگر کھلاڑیوں کو سپن باؤلنگ کی پریکٹس کر وائی اور انہیں بھارتی سپنرز کا سامنا کر نے کے لیے مفید مشورے بھی دیئے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیانے پاکستان کے خلاف کوارٹر فائنل سے پہلے سابق کپتان سٹیوا کو مشورے لینے کے لیے بلایا تھا ۔