پنجاب بھر میں661ٹریفک حادثات میں4افراد جاں بحق،557زخمی

بدھ 25 مارچ 2015 17:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 661ٹریفک حادثات میں04افراد جاں بحق جبکہ 557زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ229افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں277ڈرائیورز ،22کم عمرڈرائیور،371مسافراور142پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ130ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت139ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد60حادثات میں72متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں54حادثات میں59متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل790متاثر ہونے والوں میں سے600مرد اور190خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں117افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور502فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور171زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر530موٹر سائیکلز91آٹو رکشے58موٹر کاریں39مسافربس12ٹرک، اور81دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :