نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے یوتھ کمیشن قائم کیا گیا، صوبہ بھر میں ہونہار طلبا ء کو تیسرے مرحلے میں 3لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے ،مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان کا بیان
بدھ 25 مارچ 2015 17:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں آبادی کا لگ بھگ 70فیصد سے زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، اتنی بڑی یوتھ فورس کی تعلیم و تربیت اور مختلف فنون و ہنر کی فراہمی کسی بہت بڑے چیلنج سے کم نہیں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے برعکس وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے نوجوان طبقے کے مسائل اور ضروریات کا بروقت ادراک کرتے ہوئے گزشتہ 6سالوں میں متعدد منفرد اور موثر سکیمیں متعارف کرائیں۔
بیروزگار نوجوانوں کو معاشی خودمختاری کی طرف گامزن کرنے کے لئے اربوں روپے کے آسان قرضے تقسیم کئے گئے۔ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے یوتھ کمیشن قائم کیا گیا۔(جاری ہے)
20ہزار نوجوان کاشتکاروں کو 2لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی پر 20ہزار ٹریکٹر دیئے گئے۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ کے ساتھ اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے مالی امداد دینے کا پراجیکٹ شروع کیا گیا۔
ویٹرنری ‘ زرعی و فاریسٹری گریجوایٹ طلباء کو ان کے اضلاع میں زرعی اراضی دی گئی۔ ہر سال 50ہزار نوجوانوں کو 3 ماہ کے لئے 50ہزار ماہانہ مشاہرے پر12ارب روپے کے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ سے 65ہزار سے زائد محروم معیشت خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں ہونہار طلبا میں 2لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جا چکے ہیں۔ جبکہ تیسرے مرحلے میں مزید 3لاکھ لیپ ٹاپ طلباء کو دیئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.