مسلم لیگ (ن )تیزی سے نوجوانوں کے مثال حل کررہی ہے ، سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا

بدھ 25 مارچ 2015 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) مسلم لیگ (ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )تیزی سے نوجوانوں کے مثال حل کررہی ہے ۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں ہونہار طلبا میں 2لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جا چکے ہیں۔ جبکہ تیسرے مرحلے میں مزید 3لاکھ لیپ ٹاپ طلباء کو دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے نوجوانوں کو معاشی خودمختاری دینے کے لئے خودروزگار سکیم شروع کی گئی جس کے تحت 20ہزار نوجوانوں کو آسان اقساط پر گاڑیاں فراہم کی گئیں جس کے لئے مارک اپ سمیت دیگر تمام اخراجات حکومت پنجاب نے ادا کئے۔

انہوں نے کہاکہ جب تک نوجوانوں میں اعتمادپیدا نہیں ہوگا قوم ترقی نہیں کرسکتی ۔نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے جوہر ی انداز میں حل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی ہے ۔عوام سے کئے گئے تمام وعدے ایک ایک کرکے پورے کریں گے ۔