منظور احمد وٹوکی کسان اتحاد کے عہدیداروں کی لاہور پریس کلب کے سامنے سے گرفتاری کی شدید مذمت
بدھ 25 مارچ 2015 17:28
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کسان اتحاد کے صدر چوہدری محمد انور اور دوسرے عہدیداروں کی لاہور میں پریس کلب کے سامنے سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قراردیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فورًا رہا کیا جائے اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کی اجازت نہ دینا پنجاب حکومت کی غنڈہ گردی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے سینکڑوں کسانوں کو حراست میں لے لیا جو کہ لاہور میں اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے کسانوں کو جلسہ کرنے کی اجازت دے رکھی تھی لیکن جب وہ وہاں پہنچے تو انہیں کہا گیا کہ وہ مینار پاکستان میں جلسہ کریں جب وہ وہاں پہنچے تو سرکاری اہلکاروں نے انہیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.