اوکاڑہ کینٹ،بیٹی کی پیدائش پر خاوند نے رنجیدہ ہوکر بیوی کو زہر پلا کر قتل کردیا

بدھ 25 مارچ 2015 18:44

اوکاڑہ کینٹ،بیٹی کی پیدائش پر خاوند نے رنجیدہ ہوکر بیوی کو زہر پلا ..

اوکاڑہ کینٹ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) بیٹی کی پیدائش پر خاوند نے رنجیدہ ہوکر بیوی کو زہر پلا کر قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ موضع پیر علی کے رہائشی ملزم یوسف ولد غلام قادر نے بیٹی کی پیدائش پر اپنی بیوی مسماة زاہدہ بی بی کو زہر پلا کر قتل کردیا مقتولہ زاہدہ بی بی کے بھائی شہباز علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم یوسف مقتولہ زاہدہ بی بی پر شدید تشدد کرتا تھا اور بیٹی کی پیدائش پر ملزم زاہدہ بی بی کو طعنے دیتا تھا اور بعد ازاں ملزم نے محمد حسین ولد غلا م قادر، زاہد بی بی دختر محمد یار کے ساتھ مل کر زاہدہ بی بی کو زہر پلاکر جان سے ماردیا ہے جب مقامی SHOتھانہ راوی رستم علی چدھڑ کو مقتولہ کے بھائی شہباز علی نے تحریری درخواست گزاری مگر پولیس نے مقتولہ کے بھائی شہباز علی کی درخواست پر ملزمان کے بااثر ہونے کی بناء پر ملزمان کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے انکار کردیا ہے شہباز علی نے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے اور مقتولہ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :