لاہور: یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قلت شدت اختیار کرگئی، اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی ہوگئی

بدھ 25 مارچ 2015 18:54

لاہور: یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قلت شدت اختیار کرگئی، اوپن مارکیٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک ماہ سے زائد جاری چینی کی قلت کا بحران شدت اختیار کرگیاہے جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں ایک روپے 20پیسے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بحران کے سببب گزشتہ روز بھی لاہور میں یوٹیلٹی سٹور پر چینی دستیاب نہ تھی جس نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔ تھوک مارکیت میں چینی کی 50کلو گرام کی بوری کی قیمت 2660روپے سے بڑھ کر 2720روپے ہو گئی جس کے باعث چینی کی فی کلو قیمت 53روپے 20پیسے سے بڑھ کر 54روپے 40پیسے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔بحران کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے شوگر ملز سے چینی خرید کر اس پر سبسڈی فراہم کرے تاکہ عوام کو سستی چینی میسر آسکے۔

متعلقہ عنوان :