برطانوی جوڑے کا متروکہ چرچ کے ساتھ سلوک

بدھ 25 مارچ 2015 18:58

برطانوی جوڑے کا  متروکہ چرچ کے ساتھ سلوک

کیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)نارتھمبرلینڈ، انگلینڈ میں واقع سینٹ نکولس چرچ کو 1790 کی دہائی میں بنایا گیا تھا۔ کچھ عرصے استعمال میں رہنے کے بعد اسے ترک کر دیا گیا جو اب تک متروک ہی تھا۔آخر کار ایک جوڑے کی نظر اس پر پڑی اور وہ اس کے عشق میں گرفتار ہو گئے۔ انہوں نے یہ چرچ خرید لیا۔ چرچ کے صحن میں بہت سی قبریں ہونے کے باوجود انہوں نے اسے اپنا مستقل گھر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

اب اس جوڑے نے اس چرچ کا اندرونی نقشہ ایسے بدلا ہے کہ دیکھ کر سانس رکنے لگے۔ انہوں نے اس چرچ کو شاندار گھر میں بدلنے کے لیے اس کی پرانی چھت کو بحال کر دیا ، اس کی کھڑکیوں پر لگے اصل شیشوں کو از سر نو چمکایا اور اصل عمارت کے اندرونی حصے کو جدید شکل دینے کے لیے بھی کافی رقم خرچ کی۔

(جاری ہے)

چھت پر سوائے بڑی لائٹوں کی تنصیب کے، نئے مالک جوڑے نے چرچ کے بیرونی حصے کو بالکل نہیں چھیڑا۔

اس نئے چرچ نما گھر کو اب جو کوئی دیکھتا ہے یہی چاہتا ہے کہ یہاں قیام کرے۔ چرچ کا کل رقبہ ایک ایکڑ ہے جو 4 سے 5 بیڈ روم، 2 باتھ روم، 2 استقبالیہ کے کمرے، 2 باورچی خانے اور ایک بڑے لیونگ ایریا پر مشتمل ہے۔ گھر میں داخل ہوتے ہی شدید حیرت کا احساس ہوتا ہے، نہ صرف انتہائی اونچی چھت کو بلکہ محرابوں کو اسی شان و شوکت کے ساتھ بحال کیا گیا ہے۔ ڈائنگ روم اور سارے گھر کی کھڑکیوں کے شیشوں کو بہترین انداز میں دوبارہ لگایا گیا ہے۔ فرنچ باتھ روم کو بھی سابقہ شان و شوکت کے ساتھ ، اسی انداز میں بنایا گیاہے۔