وفاقی حکومت نے ویزا کی مدت پوری ہونے کے باوجود دینی مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنیکی اجاز ت دیدی‘ شجاع خانزادہ،

قانونی معاملات مکمل کرنے کے بعد 480غیر قانونی رہائش پذیر طلبہ کوجلد انکے ممالک واپس بھجوا دیا جائے گا ‘ صوبائی وزیر داخلہ پنجاب

بدھ 25 مارچ 2015 19:03

وفاقی حکومت نے ویزا کی مدت پوری ہونے کے باوجود دینی مدارس میں زیر تعلیم ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے مختلف دینی مدارس میں ویزا کی معیاد ختم ہونے کے باوجود تعلیمی سر گرمیاں جاری رکھنے والے غیر ملکی طلبہ کو ڈی پورٹ کرنے کے حوالے سے بھجوائے گئے خط کا جواب دیدیا ہے ، قانونی معاملات مکمل کرکے 480غیر قانونی رہائش پذیر طلبہ کو جلد انکے ممالک بھجوا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ” این این آئی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ پنجاب کے مختلف مدارس میں زیر تعلیم اور رہائش پذیر غیر ملکی طلبہ کے حوالے سے مکمل معلومات اکٹھی کی گئی تھیں جس میں سے 480کے ویزا کی معیاد مکمل ہونے بارے آگاہی حاصل ہوئی۔ ان غیر ملکی طلبہ کو انکے ممالک واپس بھجوانے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ سے باضابطہ اجازت طلب کرنے کیلئے خط ارسال کیا گیا تھا جسکا جواب موصول ہو گیا ہے اور اسکی اجازت بھی مل گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طلبہ کو انکے ممالک واپس بھجوانے کے لئے قانون معاملات کو جلد مکمل کر کے انہیں واپس بھجوا دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :