اسلام آباد: بھٹو اور نواز شریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو الطاف حسین بھی گرفتار ہوسکتے ہیں، خواجہ آصف

بدھ 25 مارچ 2015 19:13

اسلام آباد: بھٹو  اور نواز شریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو الطاف حسین بھی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کیلئے کوئی شخص یا جگہ قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ اگر بھٹو اور نواز شریف کو گرفتار کیا جا سکتا ہے تو الطاف حسین کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

صولت مرزا کے انکشافی بیان کی تحقیقات کی جارہی ہیں اگر صولت مرزا کے الزامات ثابت ہوگئے تو الطاف حسین کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بھولے آدمی ہیں، ان کے کان میں جو بھی کہہ دیا جائے وہ اس پر یقین کر بیٹھتے ہیں۔ عمران خود کو وزیراعظم سمجھ بیٹھے تھے تاہم انتخابات کے نتائج اس کے برعکس آئے جو عمران خان کیلئے ایک بڑا نفسیاتی دھچکا تھا۔