اسلام آباد: یوم پاکستان پریڈ میں شریک فوجی دستوں کے اعزاز میں دیا گیا ظہرانہ
بدھ 25 مارچ 2015 19:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ 23 مارچ کو 7 سال بعد یوم پاکستان کے حوالے سے ہونی والی پریڈ میں شریک فوجی دستوں کے اعزاز میں شکر پڑیاں گراﺅنڈ میں ظہرانہ دیا گیا ۔ صدر پاکستان ممنون حسین کی جانب سے ظہرانہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی گئی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر صدر ممنون حسین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کے کامیاب انعقاد نے پوری قوم کو متحد کیا ہے جس پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔
یوم پاکستان کی پر وقار تقریب دہشت گردی کے خلاف قومی امنگوں کی عکاس تھی جبکہ اس تقریب کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں بھی بھرپور مدد ملی ۔اس موقع پر صدر مملکت کی جانب سے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہداءنے مادر وطن کے لیے جان کی قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی جسے کی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر صدر پاکستان کی جانب سے پریڈ کے شرکاءکو یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.