منشیات فروخت کرنیوالوں کا قلع قمع کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائیگا‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری

بدھ 25 مارچ 2015 19:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں پراونشل نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید مبشر رضا اور سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن علی رضا کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران صوبے میں منشیات کو کنٹرول کرنے کے متعلق جامع لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا اور منشیات کو کنٹرول کرنے کے متعلق تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں اس امر کا فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں منشیات کو کنٹرول کرنے اور منشیات فروخت کرنے والوں کا قلع قمع کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ اجلاس میں تمام سرکاری اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :