ہم بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ،اسکو ہر صورت مسئلہ کشمیر حل کر نا ہو گا‘ چوہدری محمد سرور،
پی ٹی آئی نہ صرف کشمیر کے ضمنی انتخابات میں کا میابی حاصل کر یگی بلکہ آزاد کشمیر میں آنیوالی حکو مت بھی ہماری ہوگی ‘ سابق گورنر
بدھ 25 مارچ 2015 20:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن اسکو ہر صورت مسئلہ کشمیر حل کر نا ہو گا ‘میں نے لندن سمیت پوری دنیا میں کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی کسی قر بانی سے دریغ نہیں کر ونگا ‘پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے کشمیری عوام کو ہمیشہ مایوس کیا ہے لیکن تحر یک انصاف کشمیریوں کو کر پشن ‘لوٹ مار اور ظلم ناانصافی سمیت تمام مسائل سے مکمل نجات دلائیں گی ‘تحر یک انصاف نہ صرف کشمیر کے ضمنی انتخابات میں کا میابی حاصل کر یگی بلکہ آزاد کشمیر میں آنیوالی حکو مت بھی تحر یک انصاف کی ہوگی ۔
آزادکشمیر کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیر سٹر سلطان محمود کے انتخابی جلسے سے خطاب اور کارکنوں کے وفود سے تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی سمیت جتنی بھی دیگر جماعتیں اقتدار میں آئی ہیں سب نے یہاں کے لوگوں کی تر قی فلاح وبہبود اور انکو پانی اور صحت جیسی بنیادی سہو لتیں بھی فراہم نہیں کیں جسکی وجہ سے یہاں کے عوام کو درپیش مسائل میں کمی ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہو چکا ہے اور آزادکشمیر میں آج بھی پیپلزپارٹی کی حکو مت کے کر پشن اور لوٹ مار کے بدتر ین سکینڈل سامنے آرہے ہیں مگر کسی کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.