این اے 128اور پی پی 160کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کیلئے دائر درخواست کی سماعت 31مارچ تک ملتوی

بدھ 25 مارچ 2015 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کے لئے دائر درخواست کی سماعت 31مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے کرامت علی کھوکھر نے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر جبکہ تحریک انصاف کے ہی ظہیر عباس کھوکھر نے (ن) لیگ کے کامیاب رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کیخلا ف انتخابی عذر داری قائم رکھی ہے ۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے ناکام امیدواروں کے وکلاء نے استدعا کی کہ دونوں حلقوں کے ووٹوں اور ریکارڈ کی نادرا کے ذریعے تصدیق کرانے کا حکم صادر کیا جائے ۔ٹربیونل کی ہدایت پر متعلقہ ریٹرننگ افسران نے فارم 14اور15کومعائنہ کے لئے پیش کیا تاہم ٹربیونل نے معائے کو موخر کرتے ہوئے نادرا سے تصدیق کرانے کے لئے دائر درخواستوں پرفریقین کے وکلاء کو بحث سمیٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت31 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :