این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق کے لیے نادرا کو 31مارچ تک کی مہلت

بدھ 25 مارچ 2015 21:00

این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق کے لیے نادرا کو 31مارچ تک کی مہلت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے نادرا کی طرف سے قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق کے لیے مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 31مار چ کی تاریخ مقرر کر دی ۔

(جاری ہے)

مذکورہ حلقے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین و ناکام امیدوار عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیخلاف انتخابی عذر داری دائر کر رکھی ہے ۔

گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے قو این اے122میں دھاندلی کیخلاف کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو نادرا حکام نے موقف اختیار کیا کہ این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق کرنے کے لیے مرحلہ وار عمل شروع کردیاگیاہے، اس وقت ریکارڈ کی اسکیننگ کا عمل شروع جاری ہے لہٰذارپورٹ مکمل کرنے کے لیے مزید مہلت دی جائے۔ ٹربیونل نے نادرا حکام کو 31مارچ تک مہلت دیدی ۔

متعلقہ عنوان :